مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی انڈر-16 گرلز باسکٹ بال ٹیم نے ویسٹ ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
فائنل میں ایران نے میزبان ٹیم لبنان کو 38 کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے شکست دی۔ یہ ایران کی اس عمر کی خواتین ٹیم کے لیے ویسٹ ایشیا میں پہلی بڑی فتح ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی ایرانی ٹیم نے انڈر-16 ایشیا کپ میں بھی جگہ بنالی ہے۔
یہ چیمپئن شپ لبنان میں منعقد ہوئی، جس میں ایران، لبنان، اردن اور شام کی ٹیموں نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ